متعلقہ

جمع

بھارت میں علی گڑھ کا نام بھی تبدیل کرنے کا فیصلہ، نیا نام کیا ہو گا ؟ جانیے

Spread the love

نئی دلی ( نیٹ نیوز ) بھارت میں ایک اور شہر کا نام تبدیل کرنے کی ٹھان لی گئی ہے ۔ اور یہ نام بھی صرف مسلم شناخت ختم کرنے کے لیے تبدیل کیا جا رہا ہے۔ “جیو نیوز ” کے مطابق بھارت کی انتہا پسند جماعت بی جے پی کی ملک سے مسلم شناخت کو ختم کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔بھارتی میڈیا کے

مطابق علی گڑھ کا نام تبدیل کر کے” ہری نگر” کرنے کی ایک قرار داد منظور کر لی گئی ہے۔برسرِ اقتدار بی جے پی کی حمایت والے میونسپل بورڈ نے قرار داد منظور کی۔ حتمی منظوری کے لیے قرار داد ریاستی حکومت کو بھیج دی گئی ہے۔ریاستی حکومت پہلے بھی مسلمانوں کے نام سے منسوب کئی شہروں کے نام بدل چکی ہے۔