Homeتازہ ترینگھر سے کام، آن لائن سکولنگ، پبلک ٹرانسپورٹ محدود۔۔۔پنجاب میں سموگ سے...
گھر سے کام، آن لائن سکولنگ، پبلک ٹرانسپورٹ محدود۔۔۔پنجاب میں سموگ سے نمٹنے کیلیے سخت فیصلےمتوقع
لاہور ( وی او پی نیوز ) پنجاب میں سموگ نے خطرناک صورتحال اختیار کر لی ہے ، اس حوالے سے کل اہم اجلاس ہونے جا رہا ہے جس میں کئی بڑے فیصلے لیے جانے پر غور کیا جا رہا ہے ۔ ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت سموگ کے تدارک کے لیے گھر سے کام، آن لائن سکولنگ اور پبلک ٹرانسپورٹ کومحدو کرنے پر غور کر رہی ہے ۔”جیو نیوز ” کے مطابق نگران وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب ابراہیم حسن مراد نے کہا ہے کہ سموگ سے نمٹنے کیلئے کل ورک فرام ہوم، آن لائن سکولنگ اور پبلک ٹرانسپورٹ محدود کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ فضائی آلودگی میں اضافے کا سبب بننے والی گاڑیوں
کے مالکان پر جرمانہ ہوگا جب کہ انڈسٹری، بھٹہ مالکان اور زرعی زمینوں پر فصلوں کی باقیات جلانے والوں کے خلاف بھی سخت کریک ڈاؤن کریں گے، گزشتہ ہفتے جو اقدامات کیے ان کے بہتر نتائج برآمد ہوئے اور اسی لیے سموگ کو کم کرنے کیلئے مزید کوششیں کی جارہی ہیں۔دوسری جانب نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے سموگ کی صورت حال پرکل اجلاس طلب کر لیا جس میں سموگ کے تدارک کے لیے سخت فیصلے کیے جانے کا امکان ہے۔ سخت فیصلوں میں مارکیٹوں کو ہفتے میں 2 دن بند کرنے کی تجویز پر بھی غور ہوگا۔ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں سیکرٹری ٹرانسپورٹ گاڑیوں کی آمدورفت محدود کرنے کے حوالے سے اقدامات پرآگاہ کریں گے جب کہ ڈپٹی کمشنرز فصلوں کی باقیات جلانے پر پابندی کے فیصلے پر عمل کروائیں۔نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ٹائر جلانے والی فیکٹریوں کے خلاف بھی سخت کارروائی اور سیکرٹری سکول ایجوکیشن کو پرائمری سکول میں ماسک کا استعمال یقینی بنائے جانے کی ہدایت کی ہے۔
Like this:
Like Loading...