متعلقہ

جمع

مری میں چہل قدمی الیکشن مہم نہیں ہوتی ، انہیں لگ پتا جائے گا جب ووٹ لینے نکلیں گے : شیخ رشید ایک بار پھر کھل کر بول پڑے

Spread the love

راولپنڈی ( وی او پی نیوز ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کا نام لیے بغیر ایک بار پھر کھل کر بول پڑے ۔ راولپنڈی میں انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مری میں چہل قدمی کرنے سے الیکشن مہم نہیں ہوتی،

انہیں لگ پتہ جائے گا جب یہ عوام میں ووٹ لینے نکلیں گے۔الیکشن ہو کر رہیں گے اور شاید اسی سے کوئی بہتری آ جائے۔جو بھی حکومت میں آئے گا اس کے لیے معشیت بہت بڑا چیلنج ہو گی۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا مزید کہنا تھا  کہ لوگوں کے حالات بہت خراب ہیں، سارا پاکستان جانتا ہے کہ میں 9 مئی کے واقعات میں شامل ہی نہیں تھا۔ایک بورڈ بٹھا دیں، جو بے گناہ ہیں اور ان کو کیسز سے نکال دیں۔ ہمارا اصل کیس لاہور ہائی کورٹ پنڈی بینچ میں 30 نومبر کو ہو گا، آج سرکاری پراسیکیوٹرز نے دلائل کے لیے پھر وقت مانگا ہے، ہم عبوری ضمانتوں پر دلائل کے لیے تیار تھے۔