متعلقہ

جمع

کراچی ملک کو کتنے ہزار ارب روپے ٹیکس دیتا ہے؟جان کر آپ حیران رہ جائیں

Spread the love

کراچی ( وی او پی نیوز ) کراچی ملک کو کتنے ہزار ارب روپے ٹیکس دیتا ہے؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں۔متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ کراچی ملک کو 4 ہزار ارب روپے ٹیکس دیتا ہے، جس سے پورا پاکستان چلتا ہے۔ کراچی میں سنی تحریک

کے مرکزی رہنما ثروت اعجاز قادری سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ملک میں مہنگائی حد سے بڑھ گئی ہے۔ ملک کے نوجوان اعلیٰ ڈگریاں رکھنے کے باوجود بائیک رائیڈر بنے ہوئے ہیں۔ کراچی چلتا ہے تو پورا پاکستان چلتا ہے، شہر قائد ملک کو 4 ہزار ارب روپے ٹیکس دیتا ہے۔”جنگ ” کے مطابق اُن کا کہنا تھا کہ ثروت اعجاز قادری سے ملاقات میں طے ہوا ہے کہ مل کر کام کریں گے، بلدیاتی اداروں اور مقامی حکومت کو اختیارات اور وسائل دیے جائیں۔ ہم ایک بڑا اتحاد اور بڑی تحریک قائم کرنے جا رہے ہیں، موروثی سیاست کے ذریعے قبضہ کرنے والوں کا خاتمہ کریں گے۔ کراچی پر جنہوں نے قبضہ جمانے کی کوشش کی ان کو ناکام کرنا ہے۔