متعلقہ

جمع

پاکستان کیخلاف افغان طالبان کو دی گئی بھارتی ٹیکنالوجی بھی ناکام ہوگئی

راولپنڈی ( مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کیخلاف افغان طالبان کو...

پاکستانیوں کو امریکی ویزے کیلیے اہم استثنیٰ مل گیا

 اسلام آباد ( ایس ایم ایس )پاکستانیوں کو امریکی...

ایم کیو ایم پاکستان میں اختلافات شدت اختیار کر گئے

کراچی (ایس ایم ایس ) متحدہ قومی موومنٹ...

دوڑو اور ہر ماہ بونس لو

Spread the love

بیجنگ ( نیٹ نیوز ) کیا کبھی آپ نے سنا ہے کہ دوڑنے پر بونس ملے گا ۔۔۔۔اگر نہیں سنا تو اب جان جائیں چینی کمپنی نے اپنے ملازمین کو صحت مند و تندرست رکھنے کےلیے اپنی سالانہ بونس اسکیم میں تبدیلی کرکے سب کو حیران کردیا ہے۔ چینی صوبے گونگ ڈونگ میں کاغذ بنانے والی کمپنی ڈونگپو پیپر اس وقت عالمی سطح پر شہ سرخیوں میں آئی جب اس نے اپنے بونس اسکیم کو کام کی پرفارمنس کے بجائے ایتھلیٹک پرفارمنس پر منتقل کردیا۔ جی

ہاں! آپ نے بالکل درست پڑھا۔ چینی کمپنی انتظامیہ نے اپنے ملازمین میں صحت مند زندگی برقرار رکھنے کے عزم کے فروغ کیلئے سالانہ بونس کو دوڑ سے مشروط کردیا۔کمپنی کا کہنا ہے کہ اگر کوئی ملازم ماہانہ 50 کلومیٹر تک دوڑے گا تو وہ ماہانہ بونس لینے کا اہل ہوگا۔اسی طرح اگر 40 کلومیٹر ماہانہ دوڑنے والا اپنی تنخواہ کا 60 فیصد بونس جبکہ 30 کلومیٹر دوڑنے والا تنخواہ کا 30 فیصد بونس لینے کا اہل ہوجائے گا۔ کمپنی مالک لین ڑیونگ کا کہنا ہے کہ میرا کاروبار صرف اسی صورت میں برقرار رہ سکتا ہے جب میرے ملازمین صحتمند ہوں۔انہوں نے بتایا کہ وہ گزشتہ تین برس سے اپنے ملازمین کی کھیل و ورزش کےلیے حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔چینی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ کمپنی ملازمین اس پالیسی سے خوش دکھائی نہیں دیتے، لیکن سوشل میڈیا پر اس اقدام کو خوب سراہا جارہا ہے۔