متعلقہ

جمع

خواتین کی ترقی میں نیا باب رقم

لاہور ( ایس ایم ایس ) ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ...

خیبر پختونخوا میں سپر ٹیکس لگے گا

) پشاور ( ایس ایم ایس )پختونخوا میں زرعی...

حضرت واصف علی واصف ؒ کا سہ روزہ سالانہ عرس شروع

لاہور ( ایس ایم ایس ) معروف روحانی رہنما...

خشک سالی کا اندیشہ

لاہور ( ایس ایم ایس ) ملک میں ناکافی...

لاہور میں نمونیا نے وباء کی شکل اختیار کر لی ، ہسپتالوں میں رش،کون زیادہ متاثر ہو رہے ہیں ؟ جانیے

Spread the love

لاہور( وی او پی نیوز ) صوبائی دارالحکومت  کے ہسپتالوں میں نمونیا سے متاثرہ افراد کا رش بڑھ گیا ۔تازہ ترین اطالاعات کے مطابق ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کی بڑی تعداد نمونیا سے متاثرین کی ہے ۔ سربراہ صوبائی پبلک ہیلتھ لیب ڈاکٹر حسنین جاوید نے ’جیو نیوز‘ سے گفتگومیں بتایا  کہ

فائل فوٹو

ہسپتالوں میں نمونیا سے متاثرہ افراد کا رش ہے۔ نزلہ، زکام، بلغمی کھانسی کا بر وقت علاج نہ ہونے سے نمونیا وباء کی شکل اختیار کر رہا ہے۔ نمونیا سے بچے اور بزرگ زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔  دل، گردے، شوگر اور جگر کے مریض قوتِ مدافعت کم ہونے کے باعث نمونیا کا شکار ہو رہے ہیں۔انہوں نے ہدایت کی  کہ شہری سانس لینے میں دشواری پر فوری طور پر سینے کا ایکسرے اور خون ٹیسٹ کروائیں۔سربراہ صوبائی پبلک ہیلتھ لیب کا کہنا ہے کہ بیماری کی صورت میں گرم مشروبات اور نیم گرم پانی کا استعمال زیادہ کریں۔ خشک سردی اور سموگ کے باعث نمونیا زیادہ پھیل رہا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان کا شمار ان 13 ممالک میں ہوتا ہے جہاں نمونیا ہر سال ہوتا ہے۔