متعلقہ

جمع

لاہور ، جنرل ہسپتال کے ایمرجنسی لیبر روم سے جعلی ڈاکٹر گرفتار

لاہور( ایس ایم ایس )  جنرل ہسپتال کے ایمرجنسی...

سہیل آفریدی کو پنجاب میں خوش آمدید

 لاہور ( ایس ایم ایس ) پاکستان تحریک انصاف...

پاکستان کیخلاف افغان طالبان کو دی گئی بھارتی ٹیکنالوجی بھی ناکام ہوگئی

راولپنڈی ( مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کیخلاف افغان طالبان کو...

تحریک انصاف کی ویب سائٹ بند کردی گئی: بابر اعوان کا دعویٰ

Spread the love

اسلام آباد ( وی او پی نیوز )پی ٹی آئی کے رہنما بابر اعوان نے دعویٰ کیا ہےکہ پی ٹی اے نے پاکستان تحریک انصاف کی ویب سائٹ بند کردی ہے۔”جیو نیوز ” کے مطابق بابر اعوان نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس بندش کا بھی نوٹس لیا جائے، بانی پی ٹی آئی کا جیل ٹرائل

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق چارٹر کی خلاف ورزی ہے۔ سپریم کورٹ کی طرح بانی پی ٹی آئی کا جیل ٹرائل بھی پبلک کیا جائے، صرف شہادت قلم بند کرتے وقت بانی پی ٹی آئی کو عدالت لایا جاتا ہے، ان  کے مقدمے میں انصاف کا قتل ہورہا ہے۔بابر اعوان کا کہنا تھا کہ یہ ایک خوش آئند قدم ہے کہ عدالت کو اظہار رائے کی آزادی کا علم ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ نوازشریف ملک نہیں صرف اپنا کاروبار سنبھال سکتے ہیں، ان کے وزیراعظم بننے کا کوئی چانس نہیں، جتنے بھی قبیلے اورقومیتیں ہیں، آرٹیکل 14 کے تحت ان سب کا احترام لازمی ہے۔