متعلقہ

جمع

سابق آرمی چیف جنرل (ر)قمرجاویدباجوہ گرگئے

اسلام آباد ( ایس ایم ایس )سابق آرمی چیف...

ہم لمبی جدوجہد کیلئے تیار ہیں: اسد قیصر

 اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) اپوزیشن اتحاد تحریک...

 نفرت پھیلانے والوں کے حوالے سے اہم فیصلہ کر لیا گیا  

لاہور ( ایس ایم ایس ) نفرت پھیلانے والوں ...

آصفہ بھٹو کا اپنی سالگرہ کے دن سکھر میں ریلی سے جذباتی خطاب،اپنی والدہ اور بھائی کے بارے میں کیا کہا ؟ جانیے

Spread the love

سکھر ( وی او پی نیوز ) پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی) کی مرکزی رہنما آصفہ بھٹو زرداری نےسکھر میں پی پی کی انتخابی ریلی سے خطاب میں کہا ہے کہ دیگر جماعتوں کو صرف اقتدار کا لالچ ہے، ہم آپ کو حقوق دلوانا چاہتے ہیں۔ شہید محترمہ بینظیر بھٹو عورتوں کے حقوق کےلیے لڑتی تھیں،انہوں

نے خواتین کی زندگی بہتر بنائی۔ شہید بی بی کو ہم سے چھین لیا گیا، جس کے بعد یہ علم آصف علی زرداری نے اٹھایا، خواتین نے بی ایس پی کے ذریعے اپنی بیٹیوں کو ڈاکٹر تک بنایا۔پی پی رہنما نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو نے وعدہ کیا ہے وہ غریب مظلوم کےلیے کام کریں گے، پی پی چیئرمین واحد سیاستدان ہیں جو غریب عوام کےلیے لڑرہے ہیں۔ ہم آپ کو آپ کے حقوق دلوانا چاہتے ہیں جبکہ دیگر جماعتوں کو صرف اقتدار کا لالچ ہے، پی پی صرف عوام کےلیے سیاست کرتی ہے۔آصفہ بھٹو زرداری نے یہ بھی کہا کہ آج میری سالگرہ ہے، ایک خواہش ہے کہ بلاول بھٹو کو خدمت کا موقع دیں۔ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کا ساتھ دیا، آپ نے 8 فروری کو تیر کو ووٹ دینا ہے۔