spot_img

ذات صلة

جمع

عمران خان سمیت تمام قیدیوں سے اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی کیوں لگائی گئی ؟ وجوہات سامنے آ گئیں

راولپنڈی( وی او پی نیوز )  بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت تمام قیدیوں سے اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پرپابندی کا فیصلہ محکمہ داخلہ پنجاب نے کیا ہے جس کا اطلاق 2 ہفتوں کے لیے ہوگا، اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔پولیس نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا کوریج پر بھی پابندی لگادی ہے، پولیس نے اڈیالہ جیل گیٹ نمبر 5 کے باہر میڈیا گاڑیوں کی پارکنگ پر بیرئیر لگادیے ہیں، جیل کے باہر خاردار تاروں کی تنصیب اور اندر  ہر شخص کی تلاشی لینے کی ہدایت کی گئی

file photo

ہے، جیل کے اطراف کلیئرنس آپریشن کرنےکا بھی حکم جاری کیا گیا ہے۔پولیس کی جانب سے میڈیا کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ میڈیا کو آج کوریج کی اجازت نہیں، میڈیا ٹیمیں جیل سے 2 کلومیٹر دور چلی جائیں۔خیال رہے کہ جیل انتظامیہ نے منگل اور جمعرات کا دن عمران خان سے ملاقاتوں کیلئے مختص کر رکھا تھا۔آج اڈیالہ جیل پہنچنے والے پی ٹی آئی رہنماعمرایوب ، فردوس شمیم نقوی اورعاطف خان اور  شہرام ترکئی کو عمران خان سے ملنے نہیں دیا گیا۔عمر ایوب نےکہا کہ ہمیں بتایا گیا ہےکہ سکیورٹی وجوہات کے باعث ملاقات پر پابندی ہے، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل بھی موجود نہیں۔دوسری جانب بیرسٹر گوہر اور عمر ایوب کی عمران خان سے ملاقات کی درخواستوں پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہاہے کہ اس حوالے سے مناسب احکامات جاری کریں گے۔بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے پر چیئرمین ایم ڈبلیو ایم علامہ راجہ ناصرعباس نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کےخلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کردی ہے۔

spot_imgspot_img