تل ابیب ( مانیٹرنگ ڈیسک ) اسرائیلی ملٹری انٹیلی جنس کےسربراہ نے استعفیٰ کیوں دیا ؟وجہ سامنے آ گئی ۔ تفصیلات کے مطابق اسرائیلی ملٹری انٹیلی جنس کےسربراہ نے استعفیٰ
دے دیا ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی ملٹری انٹیلی جنس کے سربراہ میجر جنرل اہرون ہلیوا مستعفی ہو گئے ہیں۔ان کے مستعفی ہونے کی وجہ یہ ہے کہ اہرون ہلیوا نے 7 اکتوبر کو حماس کے حملے روکنے میں ناکامی کی ذمے داری قبول کی تھی۔غیر ملکی خبر ایجنسی کا یہ بھی کہنا ہے کہ اہرون ہلیوا حماس کے 7 اکتوبر کے حملے کے بعدمستعفی ہونے والی اعلیٰ ترین شخصیت ہیں۔