لاہور ( طیبہ بخاری سے ) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی(لیسکو ) کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری، اب تک کی کاروائیوں میں 30 ہزار489 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔وزارت توانائی پاور ڈویژن کی ہدایت کے مطابق چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی زیر نگرانی انسداد بجلی چوری مہم جاری ہے، مہم کو 229 روز مکمل ہوگئے ہیں، اس دوران کل 77 ہزار821 ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، 72 ہزار 913 ملزمان کیخلاف مقدمات درج کروا کر 30 ہزار489 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ بجلی چوروں کو اب تک 9 کروڑ 25 لاکھ 60 ہزار59 یونٹس چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت 3ارب 42 کروڑ 40 لاکھ 96 ہزار1 سو 78 روپے ہے۔
