نیویارک (نیوز ڈیسک) معروف براڈ کاسٹر پیئرس مورگن نے اپنے شو کے دوران اسرائیلی حکومت کے ترجمان کو لاجواب کردیا۔ پیئرس مورگن نے شو کے دوران سوال کیا کہ اسرائیل کے خیال میں اس کی فوجی کارروائی میں اب تک کتنے فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں؟ اسرائیلی ترجمان ایوی ہیمن (Avi Hyman) نے جواب میں کہا کہ اسرائیل نے حماس کے 14ہزار ارکان کو قتل کیا ہے، مگر اس دوران کتنے عام شہری مارے گئے، اس کا انہیں علم نہیں ہے۔
“جیو نیوز ” کے مطابق پیئرس مورگن نے ایوی ہیمن کو لاجواب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو حماس ارکان کی تعداد کا پتا ہے مگر عام شہریوں کی ہلاکت کی تعداد کا کیوں نہیں معلوم ہے؟
براڈ کاسٹر کا کہنا تھا کہ اس جواب سے ظاہر ہوتا ہے کہ آپ کی ترجیح حماس کے ارکان کو مارنا ہے، آپ کو عام شہریوں کی ہلاکت سے کوئی غرض نہیں ہے۔

واضح رہے کہ غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیوں کے دوران 7 اکتوبر سے اب تک 35 ہزار 287 فلسطینی شہید جبکہ 78 ہزار 204 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں، شہید اور زخمیوں میں نصف سے زائد تعداد صرف بچوں اور خواتین پر مشتمل ہے۔
“You literally have no idea how many civilians you’ve been killing.”
Piers Morgan, on his show Uncensored on Tuesday, pressured Israeli spokesperson Avi Hyman about the number of civilians that have been killed by Israel in Gaza. pic.twitter.com/BWIcBsKDE3
— Middle East Eye (@MiddleEastEye) May 8, 2024