متعلقہ

جمع

ہم لمبی جدوجہد کیلئے تیار ہیں: اسد قیصر

 اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) اپوزیشن اتحاد تحریک...

 نفرت پھیلانے والوں کے حوالے سے اہم فیصلہ کر لیا گیا  

لاہور ( ایس ایم ایس ) نفرت پھیلانے والوں ...

مطالعہ کو شعار بنائیں، تنقید سے نہ گھبرائیں، ادب کو شہرت کا زینہ نہیں خدمت سمجھیں

از قلم: یاسمین اختر ریسرچ سکالر (گوجرہ، پاکستان) اردو ادب...

پراپرٹی لیکس کی ٹائمنگ اہم، تحریک انصاف کے کسی فرد کا ذکر نہیں، کھیل ابھی شروع ہوا ہے

Spread the love

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) سینیٹر فیصل واوڈا نے  نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پراپرٹی لیکس کی ٹائمنگ بڑی اہم ہے، کھیل ابھی شروع ہوا ہے، پہلے سے بتا کر مزہ کیوں خراب کروں۔ ایک مخصوص طبقے کو پراپرٹی لیکس میں نتھی کردیا گیا۔ سب کو نتھی کرکے ایک ڈوزئیر جاری کیا جارہا ہے، فہرست میں ایسے لوگ بھی

شامل ہیں جو ایماندار ہیں۔سینیٹر فیصل واوڈا کا مزید کہنا تھا کہ پراپرٹی لیکس پروپیگنڈا مہم ہے، اس کی ٹائمنگ پر اعتراض ہے، اس لیکس میں پی ٹی آئی کے کسی فرد کا کوئی ذکر نہیں۔ دبئی میں پراپرٹی جائز ہے یا ناجائز سب پر ناجائز کا ٹھپا لگا دیا گیا، وہ ہمارا دوست ملک ہے، وہاں سرمایہ کاری متوقع ہے۔ دبئی لیکس میں میرا نام ہے، میں کیوں بتاؤں میری پراپرٹی ڈکلیئر ہے یا نہیں۔ کھیل ابھی شروع ہوا ہے پہلے سے بتا کر مزہ کیوں خراب کروں، پراپرٹی لیکس کی ٹائمنگ بڑی اہم ہے۔ آزاد کشمیر کا ایشو کھڑا ہوتا ہے، پھر ایک لیکس کا اعلان کیا جاتا ہے، پاکستان میں عالمی سرمایہ کاری متوقع ہے ایسے میں لیکس آجاتے ہیں۔