نان فائلرز کے موبائل کے علاوہ کون کونسے کنکشنز منقطع کیے جائیں گے؟ چیئرمین ایف بی آر نے بتا دیا

Spread the love

اسلام آباد ( وی او پی نیوز ) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے نان فائلرز کے بیرون ملک سفر پر پابندی کی تجویز منظور کرلی۔ اس دوران چیئرمین ایف بی آر نے بتایا کہ نان فائلرز کی بجلی و گیس کنکشن بھی منقطع کیے جائیں گے۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر امجد زبیر ٹوانہ نے بتایا کہ ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کے خلاف انکم ٹیکس جنرل آرڈر کے تحت کارروائی ہوگی۔حج، عمرہ، چھوٹے بچوں، طلباء اور نائیکوپ رکھنے

والے اوورسیز پاکستانیوں کو استثنیٰ ہوگا۔ ” جنگ ” کے مطابق امجد زبیر ٹوانہ کا کہنا تھا کہ نان فائلرز کی موبائل سمز، بجلی اور گیس کنکشنز بھی منقطع کیے جائیں گے۔اس موقع پر سینیٹر فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ نان فائلرز کے بیرون ملک سفر پر پابندی کا مطلب ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں نام آنا ہی سمجھا جائے۔چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ نان فائلرز پر ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح بھی زیادہ ہے۔ نان فائلرز کی موبائل سمز اور بزنس بھی بند کیا جاسکتا ہے۔ 5 لاکھ نان فائلرز کی فہرست میں سالانہ 20 لاکھ سے زیادہ آمدن والے لوگ ہیں۔ ماضی میں یہ لوگ ٹیکس ریٹرن میں اپنی آمدن ظاہر کر چکے ہیں۔ صرف گاڑی، پلاٹ یا گھر خریدنے کےلیے وقتی فائلر بننے والوں کو بھی اضافی ٹیکس دینا ہوگا۔

Tayyba Bukhari

Learn More →

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: