142

جمائما کے دوسرے بھائی نے بھی عمران خان کی واپسی کی پیشگوئی کردی

Spread the love

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک )عمران خان کی پہلی اہلیہ جمائما کے بھائی زیک گولڈسمتھ نے عمران خان کی برطرفی کے بعد ان کے حوالےسے بڑی پیشگوئی کی ہے۔برطانوی وزیر زیک گولڈ سمتھ نے پاکستان کی قومی اسمبلی میں رات گئے تحریکِ عدم اعتماد پر ووٹنگ اور اس کی کامیابی پر ردعمل دیا ہے۔انہوں نے

اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’پاکستان میں کل رات کے واقعات دیکھ کر دکھ ہوا۔‘زیک نے عمران خان کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’عمران خان ایک اچھے اور مہذب آدمی ہیں، وہ عالمی سطح پر سب سے کم کرپٹ سیاستدانوں میں سے ایک ہیں۔‘زیک گولڈسمتھ نے پیشگوئی کی کہ مجھے کوئی شک نہیں کہ وہ آئندہ انتخابات میں بھاری اکثریت سے واپس آئیں گے۔اس سے قبل جمائما کے بھائی بین گولڈ سمتھ نے بھی تحریکِ عدم اعتماد کے نتیجے میں منصب سے فارغ ہونے والے عمران خان کی حمایت میں ٹوئٹ کیا تھا۔عمران خان کی برطرفی کے بعد بین گولڈ سمتھ نے اپنے ٹوئٹ میں عمران خان کو ’اچھا اور معزز آدمی‘ قرار دیتے ہوئے لکھا کہ عمران خان صرف اپنے ملک کیلئے اچھے سے اچھا کرنے کی شدید خواہش رکھتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں