متعلقہ

جمع

لاہور میں ایف آئی اے کی بڑی کارروائی،انسانی سمگلنگ کا بین الاقوامی نیٹ ورک پکڑا گیا

Spread the love

لاہور ( ایس ایم ایس )صوبائی دارالحکومت سے ایک ایم خبر سامنے آئی ہے جو انتہائی  تشویشاک اور قابل غور ہے ۔ خبر کی تفصیلات کچھ اس طرح ہیں کہ انٹیلی جینس ایجنسیوں کی نشاندہی پر ایف آئی اے لاہور سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے لاہور سے انسانی سمگلنگ کا بین الاقوامی نیٹ ورک پکڑ لیا ہے۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق نیٹ ورک شہریوں کو بیرونِ ملک روزگار کا جھانسہ دے کر لوٹتا تھا۔ لاہور سے پکڑا گیا گروہ جعلی دستاویزات اپنے پرنٹنگ پریس میں بناتا تھا، پرنٹنگ پریس میں کئی ملکوں کی جعلی دستاویزات تیار کی جاتی تھیں۔

” جنگ اور جیو ” کے مطابق  لاہور سے گرفتار نیٹ ورک کے انٹرنیشنل ڈنکی گروپوں سے بھی رابطے کا انکشاف ہوا ہے۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق مجرمانہ سرگرمیوں میں بھارتی اور افغان باشندے ملوث ہیں، دورانِ تفتیش پاکستان کو بدنام کرنے کی بھارتی سازش بھی بےنقاب ہوئی ہے۔

دوسری جانب وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے نیٹ ورک پکڑنے پر انٹیلی جنس ایجنسی اور ایف آئی اے کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ لاہور میں کامیاب آپریشن انسانی سمگلنگ کے خلاف کارروائیوں میں اہم سنگ میل ہے۔  انسانی سمگلنگ روکنے کے اس طرز پر مزید آپریشن جاری رکھیں جائیں گے، انسانی سمگلنگ کے خاتمے کے لیے آخری حد تک جائیں گے۔انسانی اسمگلنگ میں ملوث مافیا سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔