تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ انصاف نے گُرپتونت سنگھ پنوں کیس میں وکاش یادیو پر فرد جرم عائد کردی ہے،امریکی محکمہ انصاف نے سکھ فار جسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کو قتل کرنے کی سازش میں ملوث مبینہ بھارتی انٹیلی جنس ایجنٹ وکاش یادیو کے خلاف قتل اور منی لانڈرنگ کے الزامات عائد کر دئیے ہیں۔