جھنگ ( ایس ایم ایس ) آپ نے اب تک گدھے اور اونٹ کی ٹانگیں کاٹنے کی خبریں پڑھیں اور دیکھیں لیکن پنجاب کے شہر جھنگ میں ایک 12سالہ بچے کی ٹانگ کاٹ دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق طلاق یافتہ ماں سے ملنے کی ضد پر ظالم باپ نے 12 سالہ بیٹے کے ساتھ وہ سلوک کیا کہ جان کر آپ کی روح کانپ اٹھے ۔جھنگ میں طلاق یافتہ ماں سے ملنے کی ضد پر باپ نے 12 سالہ بیٹے کی ٹانگ کاٹ دی۔
“جنگ ” کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ جھنگ کے علاقے موضع رتہ کلاں میں پیش آیا ہے، جہاں باپ نے اپنے بیٹے کی ٹانگ کلہاڑی سے کاٹ دی۔پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکے کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے۔
پولیس کا مزید کہنا ہے کہ 12 سالہ خرم شہزاد نے اپنی طلاق یافتہ والدہ سے ملنے کیلئے باپ سے ضد کی تھی۔
Like this:
Like Loading...