متعلقہ

جمع

جرائم پیشہ افراد کی نگرانی کیلئےبڑا فیصلہ کر لیا گیا

لاہور ( طیبہ بخاری سے ) جرائم پیشہ افراد...

عمر ایوب نے بیوروکریسی کو “تڑی” لگا دی

اسلام آباد ( ایس ایم ایس ) اپوزیشن لیڈر...

حمد باری تعالیٰ، ہر زبان میں موجود ہے

(احمد منیب ۔ نیدرلینڈ) انتخاب: سلیم خان ابتدائیہ:حمد عربی لفظ ہے،...

بانی پی ٹی آئی کو جیل میں کیسا کھانا دیا جا رہا ہے ۔۔؟ صاحبزادہ حامد رضا نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا

Spread the love

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک )بانی پی ٹی آئی کو جیل میں کیسا کھانا دیا جا رہا ہے ۔۔؟ صاحبزادہ حامد رضا نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق سربراہ سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا نے الزام لگایا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں باسی کھانا دیا جاتا ہے۔

 جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں گفتگو کرتے  ہوئے صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ اگر بانی پی ٹی آئی کو جیل میں مرضی کا کھانا ملنے کی بات سچ ثابت ہوئی تو وہ قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفی دے دیں گے۔

 پروگرام میں شریک وزیر مملکت برائے ریلوے بلال اظہر کیانی نےحامد رضا کا دعویٰ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو نہ صرف مرضی کا کھانا میسر ہے بلکہ انہیں جیل میں ورزش کا سامان، کتابیں اور ٹی وی کی سہولت بھی مہیا کی گئی ہے۔