متعلقہ

جمع

غزہ جنگ ختم ہونے جا رہی ہے ، ٹرمپ اور نیتن یاہو میں کیا کچھ طے پایا ہے ۔۔؟اسرائیلی اخبار نے تہلکہ خیز انکشافات کر دیئے

Spread the love

  تل ابیب ( مانیٹرنگ ڈیسک ) اسرائیلی اخبار نے غزہ جنگ  کے خاتمے  کے حوالے سے بڑا دعویٰ کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو غزہ میں جنگ ختم کرنے پر متفق ہوگئے ہیں۔

اسرائیلی اخبار ’’ٹائمز آف اسرائیل‘‘ کی رپورٹ کے مطابق غزہ کی جنگ انتہائی تیزی سے 2 ہفتوں میں ختم ہونے جا رہی ہے۔’’جنگ ‘‘ نے  اخبار کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ  ’’ امریکی صدر  ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیر اعظم  نیتن یاہو کے درمیان ایران پر امریکی حملے کے بعد ٹیلی فونک رابطہ ہوا تھا اور اس رابطے میں ہی ٹرمپ اور نیتن یاہو غزہ میں جنگ فوری بند کرنے پر متفق ہوئے ہیں۔متحدہ عرب امارات اور مصر غزہ کی پٹی کا مشترکہ انتظام سنبھالیں گے، حماس کو غزہ کی پٹی سے نکالا جائے گا اور تمام اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کیا جائے گا‘‘۔

اسرائیلی اخبار کے مطابق ’’غزہ سے نکلنے کے خواہش مند فلسطینیوں کو مختلف ملکوں میں بسایا جائے گا۔سعودی عرب اور شام اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کریں گے، دیگر عرب اور مسلمان ملک بھی ایسا ہی کریں گے۔ سعودی عرب شام کے سفارتی تعلقات کے جواب میں اسرائیل دو ریاستی حل کی حمایت کرے گا، دو ریاستی حل کی اسرائیلی حمایت کے لیے فلسطینی اتھارٹی کی اصلاحات کی شرط رکھی گئی۔ امریکہ  کی جانب سے مغربی کنارے کے بعض حصوں پر اسرائیلی خودمختاری کو تسلیم کیا جائے گا۔