مظفر گڑھ ( ایس ایم ایس ) مظفر گڑھ کے علاقے شاہ جمال میں بھیک مانگنے والی 10 سال کی بچی سے 3 افراد نے مبینہ زیادتی کی۔
’’جنگ ‘‘ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ متاثرہ بچی ایک گھر میں بھیک مانگنے گئی جہاں ملزمان نے مبینہ زیادتی کی، متاثرہ بچی کا میڈیکل کروایا جا رہا ہے اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
واقعے کا مقدمہ متاثرہ بچی کے والد کی مدعیت میں 3 نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا ہے۔