متعلقہ

جمع

ہم لمبی جدوجہد کیلئے تیار ہیں: اسد قیصر

 اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) اپوزیشن اتحاد تحریک...

 نفرت پھیلانے والوں کے حوالے سے اہم فیصلہ کر لیا گیا  

لاہور ( ایس ایم ایس ) نفرت پھیلانے والوں ...

مطالعہ کو شعار بنائیں، تنقید سے نہ گھبرائیں، ادب کو شہرت کا زینہ نہیں خدمت سمجھیں

از قلم: یاسمین اختر ریسرچ سکالر (گوجرہ، پاکستان) اردو ادب...

گراؤنڈ میں بلے سے’’فائرنگ ‘‘ کیوں کی ۔۔۔؟صاحبزادہ فرحان نے بتا دیا

Spread the love

دبئی( ایس ایم ایس )بھارت کیخلاف ففٹی کرنے پر گراؤنڈ میں بلے سے’’فائرنگ ‘‘ کیوں کی ۔۔۔؟صاحبزادہ فرحان نے بتا دیا ۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر صاحبزادہ فرحان نے ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں بھارت کے خلاف نصف سنچری مکمل کرکے گن شاٹ کے انداز میں جشن منانے کی وجہ بتا دی ہے۔

  ’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق اتوار کو سپر فور مرحلے میں بھارت کے خلاف میچ میں صاحبزادہ فرحان نے 58 رنز کی اننگز کھیلی۔ انہوں نے ففٹی مکمل کرنے کے بعد منفرد انداز میں گن شاٹ جشن منایا تھا جس پر بھارتی سیخ پا ہوگئے تھے۔بھارت کےخلاف نصف سنچری بنانے والے صاحبزادہ فرحان نے  پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ففٹی کا عموماً جشن نہیں مناتا مگر ذہن میں آیا تو نیا انداز اپنایا۔

صاحبزادہ فرحان نے کہا کہ ففٹی کے بعد جشن کا میرا نیا انداز تھا،لوگوں کے مطلب نکالنے کی پروا نہیں، جارحانہ کرکٹ کھیلنےکی کوشش کرتا ہوں،چاہے حریف بھارت ہی کیوں نہ ہو۔سری لنکا کے خلاف بھرپور تیاری ہے، فائنل میں بھارت سے میچ کھیلنے کے خواہشمند ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میری کارکردگی سے ٹیم جیت جاتی  تو زیادہ خوشی ہوتی، بھارت کے خلاف کارکردگی سے اعتماد ملا ہے، ایشیا کپ کا فائنل جیتنے کیلئے پر امید ہیں۔ بیٹنگ لائن میں تبدیلی سے بیٹرز کو اعتماد ملا ہے، صائم ایوب کو بھی اعتماد حاصل ہوا۔

سپر فور مرحلے میں پاکستان اپنا اگلا میچ کل سری لنکا کے خلاف کھیلے گا۔