متعلقہ

جمع

ان کے لیے گھر جنہیں دنیا نے چھوڑ دیا۔۔۔۔

افسانہ تحریر: پارس کیانی ( ساہیوال،  پاکستان ) بارش تھم چکی...

ربط اضطرار۔۔۔چولہا بجھا ہوا تھا ۔۔۔آنسو سلگ رہے تھے ۔۔۔زندگی کے زخموں سے مایوسی رس رہی تھی

افسانہ از: پارس کیانی ساہیوال، پاکستان بارش ابھی پوری طرح سےتھمی نہیں...

پاک فوج نے 22 بھارتی چوکیوں پر قبضہ کیا،چکلالہ پر میزائل آئے تو گھس کر مارا: حنیف عباسی

Spread the love

راولپنڈی ( ایس ایم ایس ) وفاقی وزیرِ ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ معرکۂ حق میں 7 جہاز گرانے کے ساتھ پاکستانی فوج نے 22 بھارتی چوکیوں پر قبضہ کیا۔چکلالہ پر میزائل آئے تو ہم نے گھس کر مارا۔

’’جنگ ‘‘ کے مطابق راولپنڈی میں تقریب سے خطاب میں حنیف عباسی نے کہا کہ ہم نے اپنے دشمن کو نیست و نابود کیا اور آج بھی ہم تیار ہیں، دنیا نے بتایا کہ 7 جہاز پاکستان نے گرائے۔ چکلالہ پر میزائل آئے تو ہم نے گھس کر مارا، جنگی طاقت میں ہم سے زیادہ ملک کو ہم نے نیست و نابود کر دیا۔دفاعی لحاظ سے ہمارا ملک کم وسائل کے باوجود بھی بہت آگے ہے، ہمارے پاس 1 جہاز ہے تو دشمن کے پاس 10 جہاز ہیں، ہمارے پاس ایک فوجی ہے تو دشمن کے 20 ہیں، مگر ہم نے دشمن کو شکست دی۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا  کہ کوئی بھی اگر پاکستان کے خلاف بولے گا تو ہم اس کو نہیں مانتے، جو فوج پولیس اور ایف سی پر حملہ کرے گا وہ غدارِ وطن ہو گا، بتائیں! خوارج پر حملہ نہ کرنے کی باتیں کرنے والا غدارِ وطن ہو گا یا نہیں؟

حنیف عباسی نے کہا کہ وزیرِ اعظم کو پاکستان وینٹی لیٹر پر دیا گیا، آج دنیا بھر کی قیادت کون کر رہا ہے؟ اچھائی کا مقابلہ بنتا ہے، برائی کا نہیں۔ سعودی عرب سے کل ایک بہت بڑا وفد پاکستان آ رہا ہے، یہ لوگ پاکستان میں اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری کرنے جا رہے ہیں۔ میرے شہیدوں کے خون پر ہزاروں حکومتیں قربان ہیں، ہم پنجاب میں کیوں نہ مقابلہ کریں؟ پنجاب میں سڑکوں کا جال ڈیڑھ سال میں بچھا دیا۔ پاکستان سے نواز شریف کے کام نکال دو تو کچھ نہیں بچتا، اسی طرح راولپنڈی سے مریم نواز اور شہباز شریف کے کام نکال دیں تو دیہات بچتا ہے۔