متعلقہ

جمع

ہم لمبی جدوجہد کیلئے تیار ہیں: اسد قیصر

Spread the love

 اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے جنرل سیکریٹری اور پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ ہم لمبی جدوجہد کےلیے تیار ہیں، بنیادی حق سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔یہ غلط فہمی ہے کہ 8 فروری ہماری فائنل کال ہوگی۔

’’جیو نیوز‘‘ کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ ‘‘میں گفتگو کے دوران اسد قیصر نے کہا کہ بامعنی مذاکرات ہوں، ایسا نظام ہو جس میں الیکشن دھاندلی کا تنازع ختم ہو، ملک کو نئے میثاق جمہوریت کی ضرورت ہے۔ صحیح معنوں میں جب الیکشن کمیشن بن جائے گا تو شفاف انتخابات ہوں گے، منتخب پارلیمنٹ ہوگی تب ہی ملک آگے بڑھ سکے گا۔ یہ غلط فہمی ہے کہ 8 فروری ہماری فائنل کال ہوگی، یہ تو ہماری لمبی جدوجہد کا نکتہ آغاز ہے، ہم اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے اور جدوجہد جاری رکھیں گے۔

اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم جمہوری لوگ ہیں احتجاج اور جلسہ کرسکتے ہیں آواز اٹھا سکتے ہیں، عوام کو بتانا چاہتے ہیں کہ ووٹ کا حق چھینا گیا، سب کے پاس جائیں گے۔