لاہور ( وی او پی نیوز )پاکستان کے نامور بزنس گروپ حبیب رفیق کے پراجیکٹ کیپٹل سمارٹ سٹی ( ایف ڈی ایچ ڈویلمنٹ ) اور فرائیڈے میڈیا گروپ انگلینڈ کی ذیلی کمپنی وی ایکسپو ( لوپ ایکسپو پرائیویٹ لمیٹڈ ) کے درمیان معاہدہ طے پاگیا ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں پہلا سمارٹ سٹی بنانے والی کمپنی حبیب رفیق لمیٹڈ نے اپنے تمام سیل پارٹنرز کے لیے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے “ ورچوئل سمارٹ آفس” بنانے کا آغاز کر دیا ہے ۔ یہ “سمارٹ دفاتر” سمارٹ سٹی کے ممبرز اور کسٹمرز کے لیے24 گھنٹے کھلے رہے گے ۔
معاہدے کی یادداشت پر سمارٹ سٹی کے گروپ سی او او ملک اسلم اور و ایکسپو کے سی ای او نعیم ثاقب نے دستخط کیے ۔ اس موقع پر سمارٹ سٹی کے ڈائیریکٹر مارکیٹنگ مجیب احمد خان اور وایکسپو کے ڈائریکٹر ارسلان انور بھی موجود تھے ۔ ملک اسلم صاحب نے اس حوالے سے بتایا کہ ورچوئلُ سمارٹ دفاتر “ بنانے کا مقصد جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے تمام ممبران کو 24 گھنٹے بہترین سہولیات فراہم کرنا ہے انہوں نےیہ بھی بتایا کہ سمارٹ سٹی کے تمام سیل پارٹنرز( ڈیلرز) کو یہ آفس دے جائیں گے تاکہ وہ اندرون اور بیرون ملک پاکستانیوں سے براہ راست رابطہ رکھ سکیں ۔ ابتدائی طور پر یہ معاہدہ 1 سال کیُلئے لیکن ہم امید کرتے ہیں کہ ہم سالہا سال اکٹھے چلیں گے۔
وی ایکسپو کے بانی نعیم ثاقب نے کہا کہ سمارٹ سٹی اچھوتے اور منفرد منصوبہ جات ہیں “ورچوئل سمارٹ آفس “ کے اضافے سے ان کی انفرادیت مزید بڑھ جائے گی اس جدید آئیڈے کے ذریعے نہ صرف کسٹمر کا اعتماد بحال ہوگا بلکہ بیرون ملک پاکستانیوں کےُلیے بھی بے آسانی پیدا ہوجائے گی وہ گھر سے نکلے بغیر ہر قسم معلومات حاصل کر سکیں گے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ پاکستان کیساتھ ساتھ پوری دنیا کے لوگوں کو وی ایکسپو کی مدد سے آگاہی دی جائے گئی تاکہ پاکستان میں زیادہ سے زیادہ انویسمنٹ لائی جا سکے اور پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا حصہ ڈالا جا سکے۔