71

26 ملین امریکیوں نے مکمل طور پر بائبل پڑھنی چھوڑ دی : امریکن بائبل سوسائٹی کا حیران کن انکشاف

Spread the love

نیو یارک ( مانیٹرنگ ڈیسک ) امریکی شہریوں کے حوالے سے ایک انتہائی اہم انکشاف سامنے آیا ہے اور یہ انکشاف کسی دوسرے ملک یا ادارے نے نہیں کیا بلکہ امریکن بائبل سوسائٹی کی سالانہ سٹیٹ آف دی بائبل رپورٹ میں کیا گیا ہے . امریکن بائبل سوسائٹی نے انکشاف کیا ہے کہ تقریباً 26 ملین امریکیوں نے مکمل طور پر بائبل پڑھنی چھوڑ دی ہے۔بائبل کے پڑھنے میں کمی کی حیران کُن وجہ کورونا وائرس کی روک تھام کے باعث گرجا گھروں کا بند ہونا ہوسکتا

ہے۔ امریکن بائبل سوسائٹی کے لیڈ ریسرچر جان پلیک نے 2022 کی رپورٹ میں لکھا کہ ہمارے لیے اعداد و شمار پر یقین کرنا مشکل ہورہا ہے، نتائج سے ہماری ٹیم حیران رہ گئی۔ ہم نے اپنے تمام تر نتائج کا متعدد بار جائزہ لیا اور یہ تلخ حقیقت سامنے آئی کہ اعد و شمار درست ہیں، جو کچھ ہم نے دریافت کیا وہ چونکا دینے والا اور مایوس کن تھا۔2021 کی رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ کم از کم 50 فیصد امریکیوں نے سال میں تین بار خود بائبل پڑھنے کی اطلاع دی، ان نتائج میں 2022 میں 11 پوائنٹس کی کمی آئی اور اسے سب سے تیز ترین کمی قرار دیا جا رہا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ گرجا ہی وہ جگہیں ہیں جہاں سے بائبل کے مطالعہ کو فروغ دیا جاسکتا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں