متعلقہ

جمع

خاموشی کو توڑکر غزہ، لبنان، اور یمن کے بارے میں بات کرنی چاہیے

لاہور(ایس ایم ایس) خانہ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران لاہور...

بلاول نے پہل کر دی

اسلام آباد ( ایس ایم ایس ) چیئرمین پیپلز...

کچھ نہیں چاہئیےمیرا میكا سجائے رکھنا

بیٹی شادی کے بعد سسرال جاتی ھے تب پرائی...

بیلجیئم میں ہر سال 3 ہزار افراد بڑی آنت کے کینسر سے ہلاک ہونے لگے

Spread the love

بیلجیئم ( نیٹ نیوز ) کیا آپ جانتے ہیں کہ بیلجیئم میں ہر سال 3000 ہزار افراد بڑی آنت کے کینسر سے ہلاک ہوجاتے ہیں۔ یہ بات بیلجیئم میں اس کینسر سے بچاؤ کے پروگرام کے کو آرڈینیٹر ڈاکٹر جاں بینوا بریوں نے بتائی۔پروگرام کوآرڈینیٹر کے مطابق بیلجیئم میں ہر سال بڑی آنت کے کینسر کے 8700 مریض

سامنے آرہے ہیں۔ جن میں سے 3000 ہزار شہری اس مرض کی بروقت تشخیص نہ ہونے کی وجہ سے ہلاک ہوجاتے ہیں۔ان اموات سے بچاؤ کے لیے اب محکمہ صحت نے ایک پروگرام ترتیب دیا ہے، جس کے تحت آنتوں کی بیماریوں میں مبتلا تمام افراد کو کہا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ خط میں موجود کوڈ کے ذریعے وہ اپنی قریبی فارمیسی سے خود تشخیصی ‘کولو ٹیسٹ کٹ’ حاصل کریں اور اس کا نتیجہ متعلقہ ادارے کو بھیج دیں۔ڈاکٹر بینوا کا کہنا ہے کہ اگر یہ کینسر ابتدائی مرحلے میں ہی ہو اور اس کی بروقت تشخیص کے ذریعے ابتداء میں ہی علاج کردیا جائے تو ہم اپنے 3000 ہزار لوگوں کی ہر سال جان بچا سکتے ہیں۔