Saturday, September 14, 2024
Homeتازہ ترین60 فیصد کابینہ ضمانت پر ہے، الیکشن کمشنر مستعفی ہو جائیں :...

60 فیصد کابینہ ضمانت پر ہے، الیکشن کمشنر مستعفی ہو جائیں : عمران خان

پشاور ( وی او پی نیوز ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے پشاور میں کارکنوں اور پارٹی رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر جانبدار ہے، یہ پی ٹی آئی کو خراب کرنے کا کوئی موقع جانے نہیں دیتے۔چیف الیکشن کمشنر کے پاس مزید عہدے پر رہنے کا اخلاقی جواز نہیں، ہم ان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ 60 فیصد کابینہ ضمانت پر ہے، ملک کے بڑے ڈاکوؤں کو ہم پر مسلط کیا گیا، بڑے ڈاکو پیسہ باہر لے گئے۔ہم نے سب سے زیادہ کسانوں کو فائدہ پہنچایا، امریکا نے ایران میں بھی حکومت بدلی، وہاں بھی پہلے پیسہ چلایا پھر میڈیا اور سیاست دانوں کو خریدا، امریکا اسی طرح ملکوں میں حکومتیں تبدیل کراتا ہے، چلی میں بھی اسی طرح حکومت تبدیل کرائی گئی۔ پہلی بار ایسے وزیراعظم کو ہٹایا گیا جس پر

کوئی کرپشن کا الزام نہیں، آج بھی پاکستان سستا ترین ملک ہے، آج بھی دنیا میں ہر جگہ مہنگائی ہے، ہم نے زیادہ ٹیکس اکٹھا کیا، یہ ایف بی آر کو کمزور کریں گے، کیونکہ ان میں چور بیٹھے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ ہم نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کو کم رکھا، شوگر مافیا کا مقابلہ کیا اور کسانوں کو پوری قیمت دلوائی، انتظار کررہا ہوں نور عالم اپنے حلقے میں آکر لوگوں سے ووٹ مانگے۔ ہماری حکومت کو اس وقت گرایا گیا جب ہم مشکل وقت سے نکل چکے تھے، شہباز شریف پر 16 ارب روپے کے کرپشن کے کیسز ہیں، وزیراعظم بنتے ہی ایف آئی اے میں اپنے بندے بٹھائے۔یہ نیب کو تباہ کریں گے، جہاں ان کے کیسز پڑے ہیں، ایف بی آر کو خراب کریں گے تاکہ اپنے ٹیکسز بچائیں، یہ ملک کے تمام ادارے کمزور کر رہے ہیں، یہ شریف خان کی تفتیش کرنے والوں کو تنگ کریں گے۔ان کے خلاف قوم کو کھڑا ہونا ہوگا، قوم کا مستقبل خطرے میں ہے، جس لیڈر کے پیسے بیرون ملک پڑے ہوں وہ کچھ نہیں کرسکتا، ان چوروں کے خلاف کارکنوں کوعوام کو تیار کرنا ہے، جمعرات کی رات شب ملک کے مستقبل کے لئے دعا مانگیں گے۔ پاکستان کی تاریخ میں فیصلہ کن وقت ہے، آج یہاں آنے کا مقصد آپ سب کو اسلام آباد کی کال دینا ہے۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

Recent Comments