متعلقہ

جمع

خاموشی کو توڑکر غزہ، لبنان، اور یمن کے بارے میں بات کرنی چاہیے

لاہور(ایس ایم ایس) خانہ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران لاہور...

بلاول نے پہل کر دی

اسلام آباد ( ایس ایم ایس ) چیئرمین پیپلز...

کچھ نہیں چاہئیےمیرا میكا سجائے رکھنا

بیٹی شادی کے بعد سسرال جاتی ھے تب پرائی...

عالیہ اور رنبیر کی شادی پر مہنگے تحائف کی بھرمار …..کس اداکار نے کیا دیا آپ بھی جانیے

Spread the love

ممبئی ( شوبز نیوز ) بالی وڈ کے خوبصورت ترین لو برڈز رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ بالاخر اب شادی کے بندھن میں بند گئے ہیں‌، شادی ہوئے کئی روز گزر چکے ہیں لیکن میڈیا اور سوشل میڈیا اس جوڑی کی شادی سے متعلق تاحال دلچسپ حقائق مداحوں کے ساتھ شیئر کر رہے ہیں۔رواں ماہ 14 اپریل کو شادی کرنے والی نوبیاہتا جوڑی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور شادی کے بعد ہنی مون پر جانے کے بجائے شوٹنگ پر واپس آ چکے ہیں، اس جوڑی کو شادی کے موقع پر کس فنکار نے کیا تحفہ دیا، اس کی فہرست بھارتی میڈیا کی جانب سے جاری کی گئی ہے۔
کترینہ کیف
کترینہ کیف اور عالیہ بھٹ میں گہری دوستی پائی جاتی ہے جبکہ کترینہ رنبیر کپور سابقہ گرل فرینڈ بھی رہ چکی ہیں۔کترینہ کی جانب سے عالیہ کو پلاٹینیم دھات سے بنا ساڑھے 14 لاکھ کا بریسلیٹ تحفے کے طور دیا گیاہے۔
دپیکا پڈوکون
رنبیر کی سابقہ گرل فرینڈ دپیکا پڈوکون کی جانب سے اس جوڑی کو مہنگی ترین گھڑیاں دی گئی ہیں جن کی مالیت تا حال ایک راز ہے۔
سدھارتھ ملہوترا

عالیہ کے قریبی دوست، اداکار سدھارتھ ملہوترا نے 3 لاکھ کی مالیت کا ہینڈ بیگ دیا ہے۔
کرینہ کپور
کرینہ کی جانب سے بھابی، عالیہ بھٹ کو3 لاکھ کی مالیت کا ہیرے کا سیٹ دیا گیا ہے۔
آیان مکھرجی
آیان مکھرجی نہ صرف رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی آنے والی نئی فلم “بہاماسترا” کے ہدیتکار ہیں بلکہ اس جوڑی کے اچھے دوست بھی ہیں. آیان مکھرجی نے اس نوبیاہتا جوڑی کو Audi Q8 بطور تحفہ دی ہے۔
پریانکا چوپڑا
پریانکا چوپڑا جو کہ عالیہ بھٹ کے ساتھ فلم ’ جی لے زرا‘ میں سکرین بھی شیئر کر چکی ہیں، انہوں نےشادی پر ہیرے کا ہار دیا ہے جس کی مالیت 9 لاکھ ہے۔
ورون دھون
عالیہ بھٹ کے سب سے بہترین اور قریبی دوست ورون دھون نے نئی نویلی دُلہن کو مہنگے اور مشہور ترین برانڈ کی سینڈل دی ہے، اس سینڈل کی مالیت 4 لاکھ ہے۔
انوشکا شرما
انوشکا شرما نے عالیہ کو اُن کے پسندیدہ اور مشہور ترین ڈیزائنر منیش ملہوترا کا تیار کردہ لباس تحفے میں دیا ہے جو کہ ڈیڑھ لاکھ ہے۔
ارجن کپور
ارجن کپور نے اپنے نوبیاہتا دوست رنبیر کپور کو مہنگے ترین برانڈ کی ڈیڑھ لاکھ کی ایک جیکٹ دی ہے۔
رنویر سنگھ
رنویر سنگھ نے رنبیر کپور کو شادی کے تحفے میں مہنگی ترین سپورٹس بائیک Ninja H2 R دی ہے۔