متعلقہ

جمع

پاکستان کیخلاف افغان طالبان کو دی گئی بھارتی ٹیکنالوجی بھی ناکام ہوگئی

راولپنڈی ( مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کیخلاف افغان طالبان کو...

پاکستانیوں کو امریکی ویزے کیلیے اہم استثنیٰ مل گیا

 اسلام آباد ( ایس ایم ایس )پاکستانیوں کو امریکی...

ایم کیو ایم پاکستان میں اختلافات شدت اختیار کر گئے

کراچی (ایس ایم ایس ) متحدہ قومی موومنٹ...

پی ٹی آئی نے حکومتی ارکان کی بریت کے تمام فیصلے چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا

Spread the love

لاہور( وی او پی نیوز ) تحریک انصاف نے حکومتی ارکان کی بریت کے تمام فیصلے سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔لاہور میں شفقت محمود کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے حماد اظہر نے کہا کہ حکومت میں آنے کے ساتھ این آر او ٹو کے پر خچے اڑا

دیں گے۔ اگر یہ اتنے ہی صادق اور امین ہیں تو الیکشن کرائیں، الیکشن کی بات ہو تو ان کی کانپیں ٹانگ جاتی ہیں۔حماد اظہر نے سلیمان شہباز کو کک بیک اسپیشلسٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ سلیمان شہباز کی اتنی اوقات نہیں کہ عمران خان سے مخاطب ہوں۔”جنگ ” کے مطابق اس موقع پر شفقت محمود نے کہا کہ حکومت کی ساری توجہ اپنے مقدمات ختم کرانے پر ہے۔شفقت محمود کا کہنا ہے کہ یہ لوگ بھگوڑوں کو واپس لا رہے ہیں، پہلے ایک کو لائے اور اب سلیمان شہباز بھی آ گیا ہے۔