اسلام آباد ( وی او پی نیوز ) ملک میں ایک سال کے دوران کتنے ارب روپے کی بجلی چوری ہو گئی ؟ یہ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے ۔۔اسلام آباد میں قائمہ کمیٹی برائے پاور کا اجلاس ہوا، جس میں کےالیکٹرک حکام اور سیکریٹری پاور نے بھی شرکت کی۔سیکریٹری پاور نے اجلاس کے شرکاءکو بتایا کہ ایک سال میں 380 ارب روپے کی بجلی چوری ہوئی، خدشہ ہے یہ بڑھ کر 520 ارب تک پہنچ سکتی ہے۔کنڈے کے ذریعے 200 ارب جبکہ میٹر کے ذریعے 80 ارب روپے کی بجلی چوری ہورہی ہے۔سیکریٹری پاور نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا میں 185 ارب روپے کی بجلی چوری ہوئی، صرف بنوں میں 7 ارب کی بجلی چوری کی جاتی ہےجبکہ مردان میں 80 فیصد بجلی چوری ہوئی۔اس موقع پر رکن قومی اسمبلی سائرہ بانو نے کہا کہ آپ کے لوگ خود چوروں کے ساتھ ملے ہیں، جو مہنگائی ہوئی ہے لوگ چوری نہ کریں تو کیا کریں۔
