متعلقہ

جمع

پاکستان کیخلاف افغان طالبان کو دی گئی بھارتی ٹیکنالوجی بھی ناکام ہوگئی

راولپنڈی ( مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کیخلاف افغان طالبان کو...

پاکستانیوں کو امریکی ویزے کیلیے اہم استثنیٰ مل گیا

 اسلام آباد ( ایس ایم ایس )پاکستانیوں کو امریکی...

ایم کیو ایم پاکستان میں اختلافات شدت اختیار کر گئے

کراچی (ایس ایم ایس ) متحدہ قومی موومنٹ...

پیپلز پارٹی نے اسمبلیاں تحلیل کرنے کیلیے تاریخ تجویز کر دی

Spread the love

اسلام آباد ( وی او پی نیوز ) پیپلز پارٹی نے اسمبلیاں تحلیل کرنے کیلیے تاریخ تجویز کر دی پیپلز پارٹی نے 8 اگست کو تمام اسمبلیاں تحلیل کرنے کی تجویز دی ہے۔وزیر تجارت نوید قمر کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے حکومت کو 8 اگست کو تمام اسمبلیاں تحلیل کرنے کو کہا ہے۔”جنگ ” کے مطابق

پارلیمنٹ ہاؤس میں غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے نوید قمر نے کہا کہ موجودہ سیٹ اپ میں مزید توسیع کی حمایت نہیں کرتے، نگران سیٹ اپ کسی صورت آئینی مدت سے آگے نہیں جانا چاہیے۔ اسمبلیاں تحلیل کرنے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو کرنا ہے، موجودہ اسمبلی میں توسیع پر قانون سازی پر اصولی موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ پیپلز پارٹی انتخابات سے قبل انتخابی اصلاحات چاہتی ہے، انتخابی اصلاحات پر سیاسی جماعتوں میں اتفاق رائےضروری ہے۔نوید قمر نے مزید کہا کہ انتخابی اصلاحات میں رزلٹس ٹرانسمیشن سسٹم (آر ٹی ایس) سسٹم جیسے معاملات اہم ہیں۔