متعلقہ

جمع

لاہور ، جنرل ہسپتال کے ایمرجنسی لیبر روم سے جعلی ڈاکٹر گرفتار

لاہور( ایس ایم ایس )  جنرل ہسپتال کے ایمرجنسی...

سہیل آفریدی کو پنجاب میں خوش آمدید

 لاہور ( ایس ایم ایس ) پاکستان تحریک انصاف...

پاکستان کیخلاف افغان طالبان کو دی گئی بھارتی ٹیکنالوجی بھی ناکام ہوگئی

راولپنڈی ( مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کیخلاف افغان طالبان کو...

کونسی سیاسی جماعت کس کے نام پر رجسٹرڈ ہے؟ جانیے

Spread the love

اسلام آباد ( وی او پی نیوز ) الیکشن کمیشن نے رجسٹرڈ 175 سیاسی جماعتوں کی فہرست جاری کردی ہے۔ای سی پی اعلامیے کے مطابق الیکشن کمیشن میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔ای سی پی فہرست کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) صدر عبدالقیوم بزنجو اور عوامی مسلم لیگ پاکستان صدر شیخ رشید احمد کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔ جماعت اسلامی پاکستان امیر سراج الحق، پاکستان مسلم لیگ

(ق) چوہدری شجاعت حسین اور عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) صدر اسفند یار ولی کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔ بلوچستان نیشنل پارٹی صدر اختر مینگل، نیشنل پارٹی صدر عبدالمالک اور قومی وطن پارٹی چیئرمین آفتاب شیر پاؤ کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔اعلامیے کے مطابق الیکشن کمیشن میں پاکستان مسلم لیگ (ن) صدر شہباز شریف، پاکستان پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز آصف علی زرداری کے نام سے رجسٹرڈ ہے۔ جمعیت علماء اسلام (ف) امیر مولانا فضل الرحمان، مسلم لیگ فنکشنل صدر صبغت اللّٰہ پیر پگارا اور تحریک لبیک پاکستان امیر سعد رضوی کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔ پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین چیئرمین پرویزخٹک، استحکام پاکستان پارٹی صدر عبدالعلیم خان، متحدہ قومی موومنٹ کنوینر خالد مقبول صدیقی اور نیشنل ڈیموکریٹکگ موومنٹ صدر محسن داوڑ کے نام سے رجسٹرڈ ہے۔