متعلقہ

جمع

لاہور ، جنرل ہسپتال کے ایمرجنسی لیبر روم سے جعلی ڈاکٹر گرفتار

لاہور( ایس ایم ایس )  جنرل ہسپتال کے ایمرجنسی...

سہیل آفریدی کو پنجاب میں خوش آمدید

 لاہور ( ایس ایم ایس ) پاکستان تحریک انصاف...

پاکستان کیخلاف افغان طالبان کو دی گئی بھارتی ٹیکنالوجی بھی ناکام ہوگئی

راولپنڈی ( مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کیخلاف افغان طالبان کو...

موسم کی تبدیلی کے ساتھ نیا وائرس آگیا

Spread the love

کراچی ( وی او پی نیوز ) کراچی میں موسم کی تبدیلی کے ساتھ نیا وائرس آگیا۔ موسم کی تبدیلی کی وجہ سے کراچی میں ایڈینو وائرس میں اضافہ ہو رہا ہے۔جناح اسپتال کے رجسٹرار  ڈاکٹر ہالار شیخ کا کہنا ہے کہ موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی عوام کی بڑی تعداد وائرل انفیکشن ’ایڈینو‘ کا شکار ہو رہی ہے۔ وائرس سے عموما نزلہ، کھانسی، زکام اور بخار کی کیفیت

Young man experiencing neck pain against a white background

ہوتی ہے تاہم ایڈینو وائرس سے متاثرہ شخص 2 سے 3 دن میں صحت یاب ہوجاتا ہے۔ انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ بزرگ، دمہ اور ذیابطس کے مریض احتیاط کریں۔ غذائیت کی کمی اور احتیاط نہ کرنے کی صورت میں یہ نمونیا کی شکل اختیار کرلیتا ہے۔ڈاکٹر ہالار نے وائرس سے حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے سے گریز اور ایسے موسم میں باہر کے کھانوں سے اجتناب کیا جائے۔