متعلقہ

جمع

پاکستان کیخلاف افغان طالبان کو دی گئی بھارتی ٹیکنالوجی بھی ناکام ہوگئی

راولپنڈی ( مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کیخلاف افغان طالبان کو...

پاکستانیوں کو امریکی ویزے کیلیے اہم استثنیٰ مل گیا

 اسلام آباد ( ایس ایم ایس )پاکستانیوں کو امریکی...

ایم کیو ایم پاکستان میں اختلافات شدت اختیار کر گئے

کراچی (ایس ایم ایس ) متحدہ قومی موومنٹ...

کینیڈا کی حکومت نے مہنگائی سے تنگ اپنے شہریوں کو بڑی سہولت دیدی

Spread the love

ٹورنٹو ( ایس ایم ایس )کینیڈا کی حکومت نے مہنگائی سے تنگ اپنے شہریوں کو بڑی سہولت دیدی ۔

تفصیلات کے مطابق کینیڈا میں 2 ماہ کیلئے کھانے پینے کی اشیا پر ٹیکس معاف کر دیا گیا ہے ۔ “جنگ ” کے مطابق کینیڈا کے وزیرِاعظم جسٹن ٹروڈو نے ملک میں مہنگائی کم کرنے کےلیے کھانے پینے کی اشیاء کو 2 ماہ کےلیے ٹیکس فری کردیا۔ جسٹن ٹروڈو کے اعلان کے مطابق عارضی طور پر ریسٹورنٹس بھی اپنے بلوں میں ٹیکس شامل نہیں کریں گے۔اسی طرح بچوں کے کپڑوں اور کھلونوں پر بھی ٹیکس وصول نہیں کیا جائے گا۔وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی حکومت کم آمدن والے تمام کینیڈین شہریوں کو ایک بار اڑھائی سو ڈالر کے چیک بھی جاری کرے گی۔ یہ اقدامات 14 دسمبر سے 15 فروری تک نافذ العمل رہیں گے۔