متعلقہ

جمع

پاکستان کیخلاف افغان طالبان کو دی گئی بھارتی ٹیکنالوجی بھی ناکام ہوگئی

راولپنڈی ( مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کیخلاف افغان طالبان کو...

پاکستانیوں کو امریکی ویزے کیلیے اہم استثنیٰ مل گیا

 اسلام آباد ( ایس ایم ایس )پاکستانیوں کو امریکی...

ایم کیو ایم پاکستان میں اختلافات شدت اختیار کر گئے

کراچی (ایس ایم ایس ) متحدہ قومی موومنٹ...

70 فیصد پاکستانیوں نے مہنگائی اور اخراجات کو ملک کا سب سے بڑا مسئلہ قرار دیدیا :پلس کنسلٹنٹ کا نیا سروے

Spread the love

لاہور ( نیوز ڈیسک ) اس وقت ملک کا سب سے بڑا مسئلہ کیا ہے ….؟اس سوال کا جواب شائد ہی کسی کے پاس ہو لیکن یہاں ہم آپ کو بتاتے چلیں کہ نئے سروے میں 70 فیصد پاکستانیوں نے مہنگائی اور اخراجات کے پورا نہ ہونے کو ملک کا سب سے بڑا مسئلہ قرار

دیا ہے۔پلس کنسلٹنٹ کے نئے سروے کے مطابق 44 فیصد نے بیروزگاری اور 42 فیصد نے کرپشن کو ملک کے اہم مسائل کی فہرست میں شمار کیا۔ 38 فیصد پاکستانیوں کا کہنا ہے کہ نئی حکومت یہ مسائل حل کر لے گی، 29 فیصد نے کہا نئی حکومت مسائل حل نہیں کر سکتی جبکہ 29 فیصد پاکستانیوں نے ہی اس پر درمیانہ مؤقف اختیار کیا۔پلس سروے میں 51 فیصد پاکستانی میں اگلے 4 سے 6 ماہ میں نئے انتخابات کے لیے بھی پُرامید نظر آئے۔