متعلقہ

جمع

ملک میں بےروزگاری اور مہنگائی میں اضافہ ، 60 فیصد گھروں میں ایک فرد بے روزگار بیٹھا ہے

Spread the love

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) ہمارے ملک میں کتنے افراد بے روزگار ہیں ؟ کیا آپ جانتے ہیں اور اگر آپ نہیں جانتے تو گیلپ سروے کی رپورٹ ملاحظہ کیجیے . گیلپ سروے کی رپورٹ میں 60 فیصد پاکستانیوں نے اپنے گھر میں روزگار کی تلاش میں مصروف کسی نہ کسی فرد کی موجودگی کا انکشاف کیا گیاہے۔

گیلپ سروے کے مطابق سندھ سے 68 فیصد، خیبر پختونخوا سے 66 فیصد، پنجاب سے 55 فیصد اور بلوچستان سے 51 فیصد افراد نے اپنے گھر میں بے روزگار افراد کی موجودگی کا بتایا۔واضح رہے کہ ملک میں مہنگائی کی شرح ایک فیصد اضافے سے 28.05 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔رپورٹس کے مطابق دالیں، گھی، آٹا، چینی، آلو، پیاز، گوشت، دودھ، دہی سمیت 32 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔