65

خوشخبری ….ڈالر کے بعد سونے کی قیمت بھی نیچے آگئی

Spread the love

کراچی ( کامرس نیوز ) خوشخبری ….جولائی کے دوران ریکارڈ اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت دوبارہ ڈیڑھ لاکھ روپے سے نیچے آگئی۔ ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 8 ہزار 600 روپے کی بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس کمی کے بعد

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 45 ہزار 300 روپے ہے۔اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 7 ہزار 373 روپے کم ہو کر ایک لاکھ 24 ہزار 571 روپے ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کا بھاؤ 14 ڈالر کم ہو کر 1766 ڈالر فی اونس ہے۔خیال رہے کہ ماہ اگست کے ابتدائی 3 دنوں میں سونے کی قدر میں مجموعی طور پر 14 ہزار 300 روپے کی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ یکم اگست کو ایک تولہ سونے کی قیمت میں 2200 روپے کی کمی جبکہ 2 اگست کو 3500 روپے کی بڑی کمی دیکھنے میں آئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں