متعلقہ

جمع

پاکستان کیخلاف افغان طالبان کو دی گئی بھارتی ٹیکنالوجی بھی ناکام ہوگئی

راولپنڈی ( مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کیخلاف افغان طالبان کو...

پاکستانیوں کو امریکی ویزے کیلیے اہم استثنیٰ مل گیا

 اسلام آباد ( ایس ایم ایس )پاکستانیوں کو امریکی...

ایم کیو ایم پاکستان میں اختلافات شدت اختیار کر گئے

کراچی (ایس ایم ایس ) متحدہ قومی موومنٹ...

آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کیے جانے کا امکان ،اب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ہر ہفتے تبدیل ہونگی

Spread the love

اسلام آباد ( کامرس نیوز ) پی ٹی آئی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل ہر 15 روز بعد کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔پی ٹی آئی کی حکومت سے قبل پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل ماہانہ بنیادوں پر ہوتا تھا۔ لیکن اب ملک میں اب 15 دن کی بجائے ہر ہفتے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں

تبدیل کی جائیں گی۔” جنگ نیوز ” کے مطابق وزارتِ خزانہ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان کی جانب سے آئی ایم ایف کی عائد کی گئی ایک اور شرط پوری کیے جانے کا امکان ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 دنوں بعد رد و بدل کرنے کا فیصلہ تبدیل کیے جانے کا امکان ہے۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل اب ہفتہ وار بنیادوں پر کیے جانے کا امکان ہے۔وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کی مدت کا تعین ہو گا۔اس فیصلے سے عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا اثر عوام کو منتقل کیا جائے گا۔