” ہم ایک ہیں اور ایک ہی رہیں گے”راحت فتح علی خان کی نجی زندگی کی ویڈیو لیک ہو گئی

Spread the love

لاہور( وی او پی نیوز) سوشل میڈیا پر معروف گلو کار راحت فتح علی خان کی نجی زندگی کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے ۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ راحت فتح علی خان شارٹس اور شرٹ پہنے اپنے دوستوں کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ اس موقع پر وہ اپنے دوست کے بارے میں کچھ کہتے ہیں. ان کے الفاظ اور انداز دونوں قابل غور ہیں . ویڈیو میں راحت کہہ رہے تھے کہ ” حاجی اقبال میری جان ، میرا نصرت فتح علی خان ہے، اس سے کوئی بھڑے مت ،میری جان ہے،ہم ایک ہیں اور ایک ہی رہیں گے.”
اس ویڈیو پر صارفین حیران ہیں اور تبصرے بھی کر رہے ہیں کہ آخر راحت یہ سب کیا کہہ رہے ہیں ، کس کو کہنا چاہتے ہیں اور ان کی اس انداز میں ویڈیو کیوں بنائی اور ریلیز کی گئی .

Tayyba Bukhari

Learn More →

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: