متعلقہ

جمع

عمر ایوب نے بیوروکریسی کو “تڑی” لگا دی

اسلام آباد ( ایس ایم ایس ) اپوزیشن لیڈر...

حمد باری تعالیٰ، ہر زبان میں موجود ہے

(احمد منیب ۔ نیدرلینڈ) انتخاب: سلیم خان ابتدائیہ:حمد عربی لفظ ہے،...

نجکاری کیلئے 10 اداروں کا نمبر آ گیا

اسلام آباد ( ایس ایم ایس ) نجکاری کمیشن...

پرویز الہٰی کا ایک اوراہم فیصلہ ، سرکاری نوکریوں پر سے پابندیاں ختم کرنے کا اعلان

Spread the love

لاہور ( نیوز ڈیسک )وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ( ن ) سانپ بن کر بیٹھی تھی ،سرکاری نوکریوں سے پابندیاں اٹھا رہے ہیں۔ پنجاب اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ عمران خان کے دور میں دین کا کام ہوا،پی ٹی آئی

دور حکومت میں کشمیر اور فلسطین کے مسلمانوں کے ساتھ زیادتیوں پر بات کی گئی، پہلی جماعت سے بی اے تک مفت تعلیم اور کتابیں بھی فری کر دی ہیں ۔ سرکاری سکول ہوں یا یونیورسٹیاں ، دینی تعلیمات پر کام شروع کر دیا ہے،سود کے خلاف بھی قانون سازی کی گئی ہے ،دینی تعلیم دینے کا کریڈٹ عمران خان کو جاتا ہے ۔