67

بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان

Spread the love

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو بجلی مہنگی کرنے کی درخواست دے دی جس کے بعد بجلی 4 روپے 69 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے۔نیپرا 31 اگست کو سی پی پی اے کی درخواست پر سماعت کرے گی، اضافے سے صارفین پر 75 ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑ سکتا ہے۔: جنگ ” کے مطابق سی پی پی اے کے مطابق اضافہ جولائی کی

ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے، جولائی میں پانی سے35.17 فیصد اور کوئلے سے 12.74 فیصد بجلی پیدا ہوئی۔سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بتایا ہے کہ جولائی میں ڈیزل سے 1.46 فیصد اور فرنس آئل سے 6.42 فیصد بجلی پیدا ہوئی، ڈیزل سے پیدا ہونے والی بجلی کی لاگت27 روپے 88 پیسے فی یونٹ رہی۔سی پی پی اے کا کہنا ہے کہ جولائی میں فرنس آئل سے 35 روپے 69 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کی گئی جبکہ مقامی گیس سے 10.36 اور درآمدی ایل این جی سے 14.98 فیصد بجلی پیدا کی گئی، ایل این جی سے پیدا بجلی کی لاگت 28 روپے 28 پیسے فی یونٹ رہی، جوہری ایندھن سے 14.20 فیصد بجلی پیدا کی گئی، جس سے پیدا ہونے والی بجلی کی لاگت 1 روپے فی یونٹ رہی۔سی پی پی اے کا یہ بھی کہنا ہے کہ جولائی کے لیے ریفرنس لاگت 6 روپے 28 پیسے فی یونٹ مقرر تھی، بجلی کی پیداواری لاگت 10 روپے 98 پیسے فی یونٹ رہی، جولائی میں کل 13 ارب 76 کروڑ یونٹس بجلی فروخت ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں