متعلقہ

جمع

ہم لمبی جدوجہد کیلئے تیار ہیں: اسد قیصر

 اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) اپوزیشن اتحاد تحریک...

 نفرت پھیلانے والوں کے حوالے سے اہم فیصلہ کر لیا گیا  

لاہور ( ایس ایم ایس ) نفرت پھیلانے والوں ...

مطالعہ کو شعار بنائیں، تنقید سے نہ گھبرائیں، ادب کو شہرت کا زینہ نہیں خدمت سمجھیں

از قلم: یاسمین اختر ریسرچ سکالر (گوجرہ، پاکستان) اردو ادب...

امریکہ نے افغان اثاثے کہاں منتقل کرنے کا اعلان کر دیا ؟ جانیے

Spread the love

نیو یارک ( مانیٹرنگ ڈیسک ) کیا آپ جانتے ہیں کہ امریکہ نے افغان اثاثے کس ملک میں منتقل کرنے کا اعلان کیا ہے ؟ ہم آپ کو بتاتے ہیں امریکا نے 3.5 بلین ڈالر افغان اثاثے سوئٹزر لینڈ میں قائم افغان فنڈ میں منتقل کرنے کا اعلان کیا ہے۔افغانستان کے3.5 بلین ڈالر، طالبان تک رسائی کے بغیر افغان فنڈ کے

ذریعے افغان معیشت کی بحالی کیلئے استعمال کیے جائیں گے۔ امریکی محکمۂ خزانہ کا کہنا ہے کہ سوئٹزر لینڈ میں قائم افغان فنڈ 3.5 بلین ڈالرز کی ادائیگی کے اہداف کو پورا کرے گا اور افغان معیشت کو زیادہ سے زیادہ استحکام فراہم کرنے میں مدد دے گا۔امریکی حکام کا کہنا ہے کہ طالبان کے زیر اثر افغان مرکزی بینک میں اثاثوں کی منتقلی ناقابل قبول خطرہ ہے۔سیاسی مداخلت کےخاتمے تک کوئی رقم افغان مرکزی بینک میں منتقل نہیں کی جائے گی، سوئٹزر لینڈ میں نیا افغان ٹرسٹ فنڈ امریکا،سوئٹزرلینڈ، فریقین اور طالبان کےدرمیان کئی مہنیوں کی بات چیت کےبعد افغان اثاثوں کی طالبان تک رسائی کے بغیر افغان معیشت کی بحالی اور امداد کیلئےقائم ہوا ہے۔