اسلام آباد ( وی او پی نیوز ) تمام صوبوں کے اندر بارش اور سیلاب کا پانی موجود ہے، اتنا بڑا سیلاب پاکستان میں کبھی نہیں آیا، سیلاب سے جی ڈی پی کا 23 فیصد نقصان ہوا۔ یہ اعدادوشمار وفاقی وزیر شازیہ مری نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیش کیے . وفاقی وزیر شازیہ مری
کا کہنا تھا کہ زراعت میں 30 سے 40 فیصد لیبر کو نقصان ہوا، سیلاب سے 392 پلوں کو نقصان پہنچ چکا ہے جبکہ 20 لاکھ سے زائد گھروں کو نقصان پہنچا۔ سیلاب سے 13 ہزار کلومیٹر سے زائد سڑکیں تباہ ہوئیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ کابینہ میں وزیراعظم نے تمام اراکین کو اعتماد میں لیا، حالیہ دورے کے دوران سیلاب کے کیس کو دنیا کے سامنے رکھا۔پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کے نتائج بھگت رہا ہے، سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنےکے لیے بہت وسائل درکار ہیں۔