Saturday, September 14, 2024
Homeتجارتی خبریںڈالر نے پھر سر اٹھا لیا ، سونے کی قیمت میں بھی...

ڈالر نے پھر سر اٹھا لیا ، سونے کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ

کراچی ( وی او پی نیوز ) کئی روز تک مسلسل گرنے کے بعد ڈالر نے پھر سر اٹھا لیا ،امریکی ڈالر کی قدر میں مسلسل گراوٹ کے بعد آج پھر اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے جبکہ پاکستانی روپے کی قدر کو ایک بار پھر خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔آج صبح کاروبار کے آغاز میں ڈالر کی قدر مزید کم ہوئی جس کے بعد ایک بار پھر اس میں معمولی اضافہ ہوا ہے۔انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 50 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 218 روپے 38 پیسے کا ہو گیا ہے۔انٹر بینک میں گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر 217 روپے 88 پیسے کا ہو

گیا تھا۔ادھر پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے انڈیکس میں معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 8 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 42015 پر آ گیا ہے۔
دوسری جانب ملک میں مسلسل تیسرے روز سونے کے بھاؤ میں بڑا اضافہ ہوگیا، فی تولہ قیمت ایک بار پھر ڈیڑھ لاکھ روپے کے قریب پہنچ گئی۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 1800 روپے بڑھی ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق اس اضافے کے بعد فی تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 48 ہزار 100 روپے ہوگیا۔اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 1543 روپے اضافے سے ایک لاکھ 26 ہزار 972 روپے ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کی قیمت 8 ڈالر اضافے سے 1676 ڈالر فی اونس ہے۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

Recent Comments