متعلقہ

جمع

پاکستان کیخلاف افغان طالبان کو دی گئی بھارتی ٹیکنالوجی بھی ناکام ہوگئی

راولپنڈی ( مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کیخلاف افغان طالبان کو...

پاکستانیوں کو امریکی ویزے کیلیے اہم استثنیٰ مل گیا

 اسلام آباد ( ایس ایم ایس )پاکستانیوں کو امریکی...

ایم کیو ایم پاکستان میں اختلافات شدت اختیار کر گئے

کراچی (ایس ایم ایس ) متحدہ قومی موومنٹ...

اچھا کپتان ہوتا تو پتہ ہوتا مسئلہ کہاں آ رہا ہے، یہاں تو یہ ہو رہا ہے کہ تو کپتان اور میں وائس کپتان بس: عاقب جاوید

Spread the love

لاہور ( سپورٹس نیوز ) زمبابوے سے میچ ہارنے کے بعد سابق کرکٹر عاقب جاوید نے قومی کرکٹ ٹیم کو نہ صرف آڑے ہاتھوں لیا بلکہ چیف سلیکٹر کو بھی کھری کھری سنا دیں .نجی ٹی وی کے پرگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ چیف سلیکٹر کو

گھر چلے جانا چاہیے جب سے یہ ٹیم سلیکٹ ہوئی ہے کوئی مطمئن نہیں ہے۔ ہماری ٹیم اپنے نمبر سے پیچھے ہٹ نہیں رہی، ہم تقریباً ٹورنامنٹ سے باہر نظر آ رہے ہیں۔ اچھا کپتان ہوتا تو پتہ ہوتا مسئلہ کہاں آ رہا ہے، یہاں تو یہ ہو رہا ہے کہ تو کپتان اور میں وائس کپتان بس۔ شاہین آفریدی 70 فیصد فٹ ہیں، اگر فخر فٹ نہیں تھا تو اُسے کیوں لیکر گئے، لگ رہا ہے ہم گیم سے باہر ہیں۔ رمیز راجہ کے پاس سارے پاور ہیں، ڈھونڈنے سے اگلی پلیئنگ الیون مل جائے گی۔ اگر شاداب ٹیم میں چار یا پانچ پر بیٹنگ کر رہا ہے تو اس سے شرمناک بات کوئی نہیں۔