متعلقہ

جمع

وفاقی وزراء نے دھمکی آمیز خط چیف جسٹس آف پاکستان کو دکھانے کی پیشکش کر دی

Spread the love

اسلام آباد (نیوز رپورٹ ) اپوزیشن کی تنقید اور تمام تر تبصروں کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے وفاقی وزراء نے وفاقی دارالحکومت میں نیوز کانفرنس کے ذریعے وزیر اعظم کو ملنے والا دھمکی آمیز خط چیف جسٹس آف پاکستان کو دکھانے کی پیشکش کر دی . وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے

کہ کسی کو خط پر شک ہے، تو وزیر اعظم چیف جسٹس سپریم کورٹ کو خط دکھانے کو تیار ہیں۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ کوئی شک نہیں کہ اس خط میں عدم اعتماد کا ذکر ہے، خط میں دو ٹوک الفاظ میں لکھا گیا ہے کہ اگر وزیر اعظم منصب پر رہتے ہیں تو خوف ناک نتائج آ سکتے ہیں۔ خط کی تاریخ عدم اعتماد پیش ہونے سے پہلے کی ہے، بیرونی ہاتھ اور عدم اعتماد کی تحریک آپس میں جڑے ہوئے ہیں، اس سازش میں پہلا کردار نواز شریف کا ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان ڈیموکرٹیک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی سینئر قیادت بھی اس ساری سازش سے لا علم نہیں ہے۔