کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان میں ویکسی نیشن سے مکمل محروم بچوں کی تعدادکتنی ہے ؟ اس حوالے سے عالمی ادارہ صحت نے حیران کن انکشاف کر دیا ہے ۔ ڈبلیو ایچ او کے مطابق پاکستان میں ویکسینیشن سے مکمل محروم بچوں کی تعداد بہت زیادہ ہے پاکستان میں ویکسی نیشن کے غلط
اعداد و شمار فراہم کیے جاتے ہیں، پاکستان میں زیرو ڈوز بچوں میں ویکسینیشن بڑھانے کی ضرورت ہے، بچوں کی ویکسی نیشن بڑھانے پر بہت زور دیا جا رہا ہے۔ویکسی نیشن کم ہونے کی وجوہات میں لوگوں کی بڑی پیمانے پر نقل و حرکت ہے، روز افغان شہریوں سے بھری درجنوں بسیں کراچی بس اڈے پر پہنچتی ہیں، بہتر اقدامات سے پاکستان میں ویکسینیشن کی شرح 90 فیصد تک پہنچ سکتی ہے۔”جنگ ” کے مطابق ڈاکٹر خالد شفیع کا کہنا ہے کہ سندھ میں بریسٹ فیڈنگ پروموشن اینڈ پروٹیکشن بل منظور کر لیا گیا ہے، نیا قانون بچوں کی جان بچانے میں انتہائی معاون ہو گا۔پروفیسر شہزاد علی کا کہنا ہے کہ ویکسی نیشن کی شرح پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے بڑھائی جا سکتی ہے۔وائس چانسلر ہیلتھ سروسز اکیڈمی نے کہا کہ ویکسینیشن بڑھانے کے لیے نجی اداروں کا تعاون حاصل کر نا ہو گا۔