متعلقہ

جمع

جرائم پیشہ افراد کی نگرانی کیلئےبڑا فیصلہ کر لیا گیا

لاہور ( طیبہ بخاری سے ) جرائم پیشہ افراد...

عمر ایوب نے بیوروکریسی کو “تڑی” لگا دی

اسلام آباد ( ایس ایم ایس ) اپوزیشن لیڈر...

حمد باری تعالیٰ، ہر زبان میں موجود ہے

(احمد منیب ۔ نیدرلینڈ) انتخاب: سلیم خان ابتدائیہ:حمد عربی لفظ ہے،...

اعتزاز احسن نے سائفر کیس کو بالکل جھوٹا قرار دیدیا

Spread the love

لاہور ( وی او پی نیوز ) سینئر قانون دان اعتراز احسن نےلاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو میں بڑا دعویٰ کر دیا ۔ انہوں نے سائفر کیس کو بالکل جھوٹا قرار دیدیا اور کہا کہ مقدمہ بنتا ہی نہیں ہے، عمران خان کو سائفر لہرانے کے بجائے دکھانا چاہیے تھا۔  کلاسیفائیڈ خفیہ دستاویز کو منظر عام پر لانا

وزیراعظم کا آئینی استحقاق ہے۔آئین کے تحت وزیراعظم جو حلف اٹھاتا ہے، اس میں ہے کہ جو میرے پاس معلومات آئے گی خفیہ رکھوں گا۔ اگر شیئر کرنا مقصود ہوا تو اس کی تشہیر کرسکتا ہے، ڈونلڈ لو نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو عدم اعتماد میں ہرانا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ گورنمنٹ نے سائفر پر امریکا سے باقاعدہ احتجاج کیا ہے، اگر احتجاج کیا ہے تو مطلب ہے کہ واشنگٹن سے یہ دھمکی ملی ہے۔ ایک سپر پاور وزیراعظم کو اتار رہی ہے، اسے سائفر لہرانے کے بجائے دکھانا چاہیے تھا۔