متعلقہ

جمع

بنگلہ دیش اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی میں مزید شدت

کراچی (نیوز ڈیسک) بنگلہ دیش اور بھارت کے درمیان...

ٹرمپ نے تجارتی جنگ چھیڑ دی

تحریر : طیبہ بخاری نیا سال 2025اپنے ساتھ کئی اہم...

ماہرہ خان نے اپنی سکول کی سہیلی کیساتھ یادگار تصاویر شیئر کر دیں

کراچی ( ایس ایم ایس )شوبز انڈسٹری کی معروف...

ناروے میں سیاسی بحران، حکومت کی چھٹی

اوسلو ( ایس ایم ایس ) ناروے میں سیاسی...

عوام کیلیے ایک اور بری خبر۔۔۔گیس مہنگی کرنے کی تیاری

Spread the love

اسلام آباد ( وی او پی نیوز ) مہنگائی کے ستائے عوام کیلیے ایک اور بری خبر ، بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد یکم اکتوبر سے گیس بھی مہنگی کرنے کی تیاری کر لی گئی ہے۔ لیکن یہ جان کر گیس صارفین کے ہوش ٹھکانے آ جائیں گے کہ گیس کی قیمت میں 200 فیصد تک اضافے کی تجویز

سامنے آئی ہے۔”جنگ ” کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پروٹیکٹیڈ گیس صارفین کےلیے فکسڈ ماہانہ چارجز 10روپے سے بڑھا کر 400 روپے کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے، صارفین کے لیے گیس کی قیمتوں میں تقریباً 200 فیصد  تک اضافے کی تجویز کی گئی ہے۔گھریلو صارفین کے لیے گیس 172 فیصد تک مہنگی کرنے کی تجویز بھی سامنے آئی ہے، گھریلو کے سوا دوسرے صارفین کے لیے گیس کی قیمت میں 198.33 فیصد تک اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔